حکومت غریب اورپسماندہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پُرعزم ہے، فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کا واضح مینڈیٹ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسماندہ افراد کے بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حزب اختلاف موجودہ حکومت کی گزشتہ پانچ ماہ سے قانون سازی کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں سندھ حکومت صحت اور دوسرے شعبوں میں بہتری نہیں لاسکی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کا واضح مینڈیٹ موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لیڈر کے طور پر شہباز شریف کی جگہ کسی اور کی نامزدگی این آر او کی طرف پہلا قدم ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عوام کو ورغلا اور بے وقوف بنا کر شہباز شریف باہر چلے گئے، شہباز شریف لاپتا ہیں، خود ساختہ مفروری اختیار کر رکھی ہے، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، اپویشن کی دلیلیں ہار گئیں۔