حمائمہ ملک پھپھو بن گئیں

کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اُن کی بہن اور شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حمائمہ ملک نے پھپھو بننے پر بہت زیادہ مسرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں فیروز خان کی سیدہ علیزہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو خوشخبری سنائی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اور بتایا کہ لڑکے کی پیدائش ہوئی اور لکھا کہ ’’الحمداللہ میرا ایک اور فیروز آگیا‘‘۔ بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھتیجے کی پیدائش پر حمائمہ کو مبارک باد دی۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی شادی گزشتہ برس دھوم دھام سے ہوئی تھی اور اُن کی اہلیہ کی تصویر دیکھنے کے لیے مداح بے تاب تھے کیونکہ دلہن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں تھا۔

شادی سے قبل مہندی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت کرکٹرز نے شرکت کی جبکہ فواد خان ، فرحان سعید نے تقریب کو چار چاند لگائے تھے۔

مزید پڑھیں: حمائمہ ملک والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرے پر

حمائمہ ملک ایک پاکستانی اداکارہ و ماڈل ہیں وہ کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی آبائی علاقے  سے حاصل کی۔ بعد ازاں وہ کراچی منتقل ہوئیں اور شوبز کریئر کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے پاکستانی ڈرامور اور فلموں کے ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائی۔

یاد رہے کہ پاکستانی سینیما انڈسٹری کی نئی آنے والی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں بھی حمائمہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ حمائمہ ملک پاکستانی اداکارہ شمعون عباسی کی اہلیہ تھی تاہم گھریلو ناچاکیوں کے باعث دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔