کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Karachi

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، آج دن بھرشہرکا مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم جنوبی بلوچستان سے گزر رہا ہے، مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

رمضان کے پہلے عشرے میں کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا

یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی کا درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔