صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے عثمان بزدار کا بڑا اقدام

عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کی کنونیئر شپ وزیرقانون کو دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارنےکابینہ کی سب کمیٹی برائےامن وامان کی ازسرنوتشکیل دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیرقانون راجہ بشارت کمیٹی کےکنوینرہوں گے  جبکہ  محمدہاشم ڈوگراورمحمد تیمورخان کمیٹی کے شریک کنوینرہوں گے،  کمیٹی میں چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سانحہ داتا دربارسے متعلق تحقیقات جاری ہیں، عثمان بزدار

کمیٹی میں  آئی جی پنجاب پولیس،ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی کو بھی کمیٹی میں بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل لاہور کے داتا دربار کے باہر خود کش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 25 زخمی ہوئے تھے، آج ایک اور زخمی جاں بحق ہوا جس کے بعد تعداد 11 تک پہنچ گئی۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میو اسپتال کا دورہ کیا اور داتا دربار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سانحے کے بعد اپنے تمام دورے منسوخ کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے شہدا کی تعداد 11 ہوگئی

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر میڈیا کو ضرور آگاہ کیا جائے گا۔ سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔