لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

Lahore

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔

کراچی : گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی میں جمشید روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 30 سالہ شمائلہ جنید اور اس کے 2 بچے 5 سالہ بیٹی انیسہ اور7 سالہ بیٹا صفیان جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ 28 مئی 2018 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اوربچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔