فواد چوہدری کی آئمہ مساجدکو 14 سے 16 گریڈ میں ملازمتیں دینے کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا مخصوص ٹولےکی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دینی چاہئیں، اس اقدام سے ڈسپلن بھی آئےگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ایک بہت چھوٹےگروپ کیلئے وسائل مختص نہیں کرنےچاہئیں، امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 میں نوکریاں دینی چاہئیں، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری ختم ہوگی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا امام مساجدکونوکریاں دینےسےڈسپلن بھی آئےگا، اس سلسلے میں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ذمےداری پوری کرنی چاہئے۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کفایت مہم کےبعدپارلیمنٹیرینز،وزراکی تنخواہیں بہت کم ہیں، انٹرٹینمنٹ الاؤنس مکمل ختم کیے جاچکے ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل وفاقی وزیرسائنس اورٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، اگرآپ  کچھ مختلف اورنیا پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں توتیارہوجائیں۔

مزید پڑھیں : رویت ہلال کا 5 سالہ کیلنڈر 15 ویں روزے سے پہلے تیار ہوجائے گا: فواد چوہدری

اس سے قبل ان کا کہنا تھا  رویت ہلال کا 5 سالہ کیلنڈر 15 ویں روزے سے پہلے تیار ہوجائے گا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی، تمام علما قابل احترام ہیں، کوشش کریں گے سائنس پر انحصار کریں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔