کرنسی اسمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ، کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کا ادارہ قائم

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز  نے کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کا ادارہ قائم کر دیا.

تفصیلات کے مطابق کرنسی اسمگلروں کے خلاف گھیرا  مزید  تنگ کر دیا گیا، کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کا ادارہ قائم ہوگیا.

ادارے کے پاس ضبط شدہ کرنسی کے جائزے، مشتبہ بینکنگ لین دین کے ریکارڈ کا اختیار ہوگا، ادارے کو ضبط شدہ کرنسی کا ریکارڈ رکھنے کا بھی اختیار دیا جائے گا.

ساتھ ہی ادارےکو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات کے تبادلے، منی لانڈرنگ قانون کے تحت تحقیقات اور مقدمہ چلانے کا اختیار ہوگا.

مزید پڑھیں: جعلی نوٹ چھاپنے والا ایشیائی گروہ گرفتار، لاکھوں درہم مالیت کی جعلی کرنسی ضبط

تحقیقات کرنےوالے آفیسر کے لئے گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں، انوسٹی گیٹو آفیسرز کوملزم کے خلاف جامع تحقیقات کرنے کا اختیار ہوگا، کرنسی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات کرتے وقت اصل ملزمان تک پہنچا جائے گا.

کرنسی اسمگلنگ کیس کی تحقیقات دہشت گردی کی مالی معاونت کےطور پرکی جائے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے 20ممالک کےساتھ معاہدے بھی کر رکھے ہیں. کرنسی اسمگلنگ کیس میں ان ممالک سے تحت ضابطہ مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے.