پشاور: قومی احتساب بیورو نے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا جس پر کروڑوں روپے گھپلوں کا الزام ہے۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیب نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپےگھپلوں میں ملوث سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا۔
نیب کے مطابق ایگریکلچر فیلڈورکرمنظر خان پر44کروڑ سے زائد دھوکا دہی کا الزام ہے، ملزم پرائم منسٹراسکیم کےتحت شہریوں کومہنگےٹریکٹر دلاتاتھا۔
نیب کے مطابق ٹریکٹر کی سرکاری قیمت 2لاکھ51ہزارتھی جبکہ ملزم اس کے عوض فی ٹریکٹر 3لاکھ روپے سےزائدوصول کرتا تھا جس کے شواہد موجود ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے: شاہد خاقان عباسی
یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ روز شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کیس میں ایف آئی اے خیبر پختون خوا نے ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔ کرپشن کیس میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر ن لیگ تلملا اٹھی، سابق وزیر اعظم نے گرفتاری کو سیاسی انتقام کارروائی قرار دیا اور شدید مذمت بھی کی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے مطابق تین کروڑ کا کام غلط ہوا، کام غلط ہونا کرپشن نہیں ہے، کام غلط ہوا تھا تو این ایچ اے نے چار سال تک شکایت کیوں نہیں کی، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے گزشتہ روز ایک پرچہ درج کیا گیا جس میں امیر مقام کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی اور پھر آج بیٹے کو گرفتار کرلیا۔