ڈالراورمہنگائی کےگند کا منبع نوازشریف اور زرداری ہیں، شیخ رشید

لاہور: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ڈالراورمہنگائی کےگندکامنبع نوازشریف اورزرداری ہیں، عمران خان ان کےگندکی صفائی کر رہاہے، شریف برادران پیسےنہیں دیں گے،زرداری شاید دیدے، آصف زرداری میں پیسہ واپس دینےکاحوصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایم ایل ٹومنصوبےمیں غیرملکی سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، اقتدار میں آنے کے بعد 30 ٹرینیں اور7 لاکھ مسافروں کااضافہ ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سکھر ریلوے اسٹیشن کی حالت ٹھیک نہیں ،خود دورہ کروں گا، گزشتہ 70سال میں ریلوے پر توجہ نہیں دی گئی جس سے مسائل ہوئے، ریلوے اسٹیشن کے ایک ہزار اسٹال ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیاہے۔

 70 سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں

وزیر ریلوے نے کہا ریلوے اسٹالزمیں ریلوےملازمین کی بیواؤں کاکوٹہ رکھا گیا ہے، 20اور21گریڈوالوں سےمیں مایوس ہوگیاہوں، میں 18 اور 19 گریڈ والوں کو چارج دے دوں گا۔

تجاوزات پر عدالتی فیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کےفیصلےکےمطابق کےسی آرروٹ پرتجاوزات ختم کریں گے، 70 سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں ، 30 دن میں تجاوزات کے خاتمے کاحکم ملا ہے۔

اپوزیشن کوعیدکےبعدنکلنےدیں گے پتہ چل جائےگا

شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کوعیدکےبعدنکلنےدیں گے پتہ چل جائےگا، ڈالراورمہنگائی کےگندکامنبع نوازشریف اورزرداری ہیں، مجھےتوماں کے جنازے کے لیے ضمانت نہیں ملی تھی، ان لوگوں کوتوچھٹی والےدن ضمانت مل جاتی ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا عمران خان ان کےگندکی صفائی کررہاہے ، ہنگائی کےذمےدار40سال کےڈکیت ہیں یا9مہینےکےحکمران ہیں ، بلاول سےمتعلق سوال پر شیخ  رشید نے جواب دیا آپ کو2دلوں کی پاکیزہ محبت پسندنہیں۔

شریف برادران پیسے نہیں دیں گے، زرداری شاید دے دے

انھوں نے مزید کہا شریف برادران پیسے نہیں دیں گے، زرداری شاید دے دے، آصف زرداری میں پیسہ واپس دینےکاحوصلہ ہے، دولت چھوڑیں ان کی اپنی اولاد ان کےکام نہیں آرہی۔

سی پیک کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا سی پیک کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں، عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اورچین میں تعلقات مستحکم ہوں۔

سندھ کوایڈزکردیاگیایہ لوگ چلو بھرپانی میں ڈوب مریں

وزیر ریلوے نے کہا عمران خان کی پوری کوشش ہےکہ انہیں این آراونہ ملے، سندھ کوایڈزکردیاگیایہ لوگ چلو بھرپانی میں ڈوب مریں۔

ان کا کہنا تھا سب چوراکٹھےہونےجارہےہیں، ایک گھنٹے میں ساری اپوزیشن ختم ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی کہتی ہے3 ماہ میں مگر میں کہتا ہوں 3 سال میں گند ختم ہوجائےگا، ہم اس گند پر ٹوکرا رکھ سکتے تھے ہم نے اس گند کو ہٹایا ہے۔

ایک گھنٹے میں ساری اپوزیشن ختم ہوسکتی ہے

قوم کے مسئلے حل کر رہے ہیں اس میں دشواریاں ہیں ، 40 سال کے ڈکیت ذمے دار ہیں یا 9 ماہ میں حالات ٹھیک کرنے والے ؟ ہم نے جو قرضے لیے ہیں وہ ہمیں ادا کرنے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے بڑی مشکل سے دولت لوٹی ہے۔