افطار پارٹیوں پر قومی خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہورہا، چوہدری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افطاریوں میں قومی خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جارہا۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں اور ریلوے ملازمین کے اعزاز میں گورنر پنجاب نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں شیخ رشید احمد نے بھی شرکت کی۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ افطاریوں میں قومی خزانہ سےایک پیسہ بھی خر چ نہیں کیاجارہا، وزیراعظم وژن کےمطابق گور نر ہاؤس کےدوروازےسب کیلئےکھلےہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی باتیں کر نے والوں نےاپنےاقتدارمیں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے مگر آج پاکستان کےمزدور اور عام آدمی بھی حکومت کےساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان اورگورنرپنجاب کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، عمران خان جیسا کوئی اور ایماندار وزیر اعظم نہیں مل سکتا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سیاستدانوں اور افسران کو سرکاری خزانے سے چائے کا ایک کپ بھی پینے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کرتے ہوئے قومی خزانے کے ذاتی استعمال سے بھی روک دیا۔