کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا ایپ اسنیپ چیٹ کے جنس تبدیلی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ لڑکا نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں جنس تبدیلی ’’جینڈر سویپ’’ فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے مردوں کو خواتین اور عورتوں کو مردانہ روپ دے دیا جاتا ہے۔
اسنیپ چیٹ کے اس فیچر نے آتے ہی صارفین کے دل جیت لیے اور بہت سارے صارفین نے اپنی ویڈیوز بنا کر شیئر کیں یہی وجہ ہے کہ مہوش حیات بھی مجبور ہوئیں اور انہوں نے فلٹر استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔
Playing around with this new snapchat filter is fun . 👨🏻
I think I’d make a very handsome Hero tbh . @fahadmustafa26 you can take the back seat “Musaddiq Hayat” is here to take over ! Lol 🤚😄 @nabeelqureshi #MehwishHayat #Loadwedding #mundaylahorede pic.twitter.com/Wn3KjUXq0o— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 18, 2019
مہوش حیات نے لکھا کہ اسنیپ چیٹ کے فلٹر کو استعمال کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے، ویڈیو کے بعد مجھے لگتا ہے کہ میں ایک اچھے ہیرو کی صورت میں بھی آسکتی ہوں۔ اداکارہ نے فہد مصطفیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب پچھلی نشست پر بیٹھ جاؤ کیونکہ ’’مصدق حیات ‘‘ میدان میں آگیا ہے۔
She was not having it 😂😂😂😭 #snapchatfilter pic.twitter.com/FONkAqZ6uG
— Maggieeee (@margaritaaa_r) May 10, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ماں نے بھی فلٹر استعمال کرتے ہوئے ویڈیو بنائے جس میں وہ بچی لڑکا بن گئی تھی۔