اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانےسےبچانےکی جدوجہدکررہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول افطار پارٹی کے حوالے سے کہا کل موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، کل لوٹ مارکےمال کےتحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا۔
کل افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 20, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔
قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے۔ غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 20, 2019
گذشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ملکی معیشت کو ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، آج ن لیگ اور پی پی کی نورا کشتی انجام کو پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں : ملکی معیشت ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے والا ٹولہ موجودہ حالت کا ذمہ دار ہے، آج اس وفد کو مریم نواز لیڈ کرکے افطار ڈنر جارہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کا بیانیہ ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان کی عوام کا درد ہے، عمران خان کی قیادت میں اصل منزل کی طرف گامزن ہوں گے، عمران خان امید کا واحد روشن چراغ ہے۔