اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوازشریف قرضوں کا پہاڑ عمران خان پر ڈال کر چلے گئےہیں، سیاسی جدوجہد کیلئےمریم صفدر سے مریم نواز کا سہارا لینا پڑا ، اپوزیشن سڑکوں پر ضرور آئیں مگر اپنی کارکردگی بھی ساتھ لائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا نوازشریف نے 30ہزارارب قرضوں تک پہنچادیا اور قرضوں کا پہاڑ عمران خان پر ڈال کر چلے گئےہیں۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا قومی ادارے سب کے سامنے ہیں جوکہاں سےکہاں پہنچ گئے، سیاسی جدوجہد کیلئےمریم صفدر سے مریم نواز کا سہارا لینا پڑا، کوئی ایک ادارہ بتادیں جو یہ منافع بخش چھوڑ کر گئے ہوں۔
انھوں نے کہا اپوزیشن کا مہنگائی اور آئی ایم ایف کا چورن بک نہیں رہا ہے ، اپوزیشن سڑکوں پر ضرور آئیں مگر اپنی کارکردگی بھی ساتھ لائیں، کوئی ایک ادارہ بتادیں جو یہ منافع بخش چھوڑ کر گئے ہوں۔
یاد رہے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ان رہنماؤں کی باتوں کو بھولے نہیں ہیں، ماضی میں یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، آج بلاول اور مریم بہن بھائی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے: عثمان ڈار
انھوں نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کو خوف ہے عمران خان سال ڈیڑھ سال میں معیشت کو مستحکم کر دیں گے، معاشی دہشت گردوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سب اکٹھے ہیں۔