راولپنڈی : سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا پی پی پی ورکرزکومارا گیا،گھسیٹا اورگرفتارکیا گیا، کارکنوں پر تشدد شرمناک اور قطعی طورپرغیرقانونی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بلاول بھٹو کی پیشی پر کارکنان کو روکنے کی کوشش اور تشدد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پی پی پی ورکرزکومارا گیا،گھسیٹا اورگرفتارکیا گیا، ورکرزکےخلاف آنسوگیس اورواٹرکینن کا استعمال کیا گیا، ڈکٹیٹرشپ کے بعدمنصوبہ بندی کے تحت ریاستی تشدد نہیں دیکھا گیا۔
بختاوربھٹو کا کہنا تھا یہ سب اسلام آباد میں نہتے،پُرامن شہریوں کےخلاف ہوا، کارکنوں پرتشددشرمناک اورقطعی طورپرغیرقانونی ہے۔
#PPP workers beaten, dragged, arrested, water cannon & tear gassed. #Pakistan has not seen this kind of pre planned state brutality since Dictatorship – that too against peaceful, unarmed citizens in the capital. Shameful, disgusting & absolutely illegal. pic.twitter.com/hNYl5vYObx
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) May 29, 2019
اس سے قبل آصفہ بھٹو زرداری نے یہ ہےتبدیلی ، معصوموں پرواٹرکینن کااستعمال کیاگیا، واٹرکینن کےاستعمال سےنیب کاکالاقانون دھویانہیں جاسکتا، جیالے پھانسی سے نہیں ڈرے توپانی سے کیا ڈریں گے۔
یاد رہے آج بلاول کی پیشی کے دوران جیالے اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے تھے، ایوب چوک پرپولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔
ایوب چوک پر پیپلزپارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی اور پولیس سےہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ حصارتوڑنےکی کوشش والےکارکنان پرپولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا جبکہ پولیس نےپیپلزپارٹی کے40کارکنان کوگرفتارکر کےتھانے منتقل کردیا۔
خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر بیان ریکارڈ کرادیا ، بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ دے دیا ہے۔