عید کے بعد اے پی سی حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی: شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی سے رابطہ، کس بات پر اتفاق ہوا؟ شاہد خاقان نے بتا دیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اے پی سی میں طے ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طےہوگا، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طورپر احتجاج کریں گی.

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ احتجاجی تحریک کی قیادت شہباز شریف اور دیگر رہنما کریں گے، شہباز شریف عید کے بعد پاکستان آئیں گے، بجٹ سیشن کے دوران قومی اسمبلی میں موجود ہوں گے.

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ کا بیانیہ ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے، ادارے آئین میں رہ کر اپنا اپنا کام کریں، کسی ادارے پر اعتراض نہیں.

بہ طور وزیر اعظم کتنی تنخواہ وصول کی؟


سابق وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم کی تنخواہ ایک لاکھ پینتس ہزارروپے ہے، ایم این اے کا الاؤنسز شامل کر کے تین لاکھ روپے کے قریب تنخواہ ملتی ہے.

انھوں نے بتایا کہ جتنا عرصہ وزیراعظم رہا، کل انیس لاکھ روپے ملے تھے، وزیراعظم بننے کے بعد مقدمات پر ساٹھ لاکھ روپے وکلا کو دینے پڑگئے۔