مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، وہ خوف زدہ ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے وزیر اعظم سے متعلق لب و لہجہ پر تنقید کرتے ہوئے مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، مریم صفدر کو خوف ہے عمران خان کی کامیابی سےملک منافع بخش ہوگا، سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی خسارے میں ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب تو دینا ہوگا، بہترہےمیڈیاپرجواب دینےکےبجائےعدالتوں میں دیں۔

مزید پڑھیں : ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا صبح سے دیکھ رہے ہیں قیدی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، آج بہت اہم لطیفہ گوئی صبح سے مختلف چینلز پر چل رہی ہے اس لطیفہ گوئی کا مرکز عدلیہ کا وقار ہے، عوام اب قیدی نمبر 420 کے قریب آنے والے نہیں ہیں، توہین عدالت کا جو ریکارڈ ہے وہ کسی اور جماعت کے حصے میں نہیں آیا۔

معاون خصوصی نے کہا تھا ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہے تو وہ عمران خان ہے، اس سے پہلے تو کوئی روکنے والا نہیں تھا مک مکا تھا، 5 سال تمہاری باری اور پھر 5 سال ہماری باری کا مک مکا تھا، پہلی بار حساب دینا پڑ رہا ہے، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔