اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفربٹا صفر ہے۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ سچےہوتے توجمہوریت کا رونا رونے کی بجائے سچائی کا ثبوت دیتے، ان کوسزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے۔
یہ سچے ہوتے تو جمہوریت کا رونا رونے کی بجائے دلیری سے اپنی سچائی کا ثبوت دیتے۔ان کو سزا ان کے اپنے ہاتھوں نے دی ہے،نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اور چیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے۔پانامہ ہم نے جاری نہیں کیا تھا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 11, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ نیب ان کا اپنا بنایا ہوا اورچیئرمین ان کا اپنا لگایا ہوا ہے، پاناما پیپرہم نے جاری نہیں کیا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ تک محدود ہونے والوں کی عوامی مقبولیت صفربٹا صفر ہے، ان کے سیاسی وجود کا اندازہ کل چند افراد کے باہرنکلنے سے ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ تحریک چلا کراپنی رسوائی کا انتظام کررہا ہے، قومی دولت لوٹنے والوں کے احتجاج کوعوام مسترد کردیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ن لیگ دوسروں کے کاندھے پرسوارہوکرآئی، یہ صرف سازش کرسکتے ہیں مزاحمت نہیں۔
اپوزیشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہے، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جعلی اکاؤنٹ کی وجہ سے آصف زرداری گرفتار ہوئے۔