اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شہباز شریف کے ڈیلی میل کے خلاف مقدمے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنج کرتا ہوں شہباز شریف آپ لندن میں مقدمہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر لکھا کہ چیلنج کرتا ہوں شہاز شریف آپ لندن میں مقدمہ کریں، میں خود ایک ٹی ٹی لے کر لندن جاؤں گا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ عدالت کو بتاؤں گا کہ کیسے مزدوروں کے نام پر رقم ٹی ٹی سے بھیجی گئی، شہباز شریف کے بیٹوں اور داماد نے ٹی ٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت میں دکھاؤں گا کہ ٹی ٹی سے آپ کو فائدہ ہوا۔
@CMShehbaz challenge! I really hope you do that in London n I will personally bring each TT that has was fraudulently sent in the name of poor labourers n show in London court how sons/son in law n others laundered money which you benefited from @PTIofficial @ImranKhanPTI https://t.co/bHgwg4q1UX
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) July 14, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے، گمران کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پر چھاپی گئی ہم ان دونوں کے خلاف بھی قانونی چورہ جوئی کریں گے۔
یاد رہے کہ برطانوی اخبار ڈیل میل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی برطانوی امداد میں خوردبرد کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امداد میں سے چوری کیے گئے لاکھوں پاؤنڈز پہلے برمنگھم منتقل کیے گئے، پھرپیسے مبینہ طور پر شہباز شریف کے برطانوی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئے، مبینہ منی لانڈرنگ کا پیسہ شہبازشریف کی اہلیہ، بچوں اورداماد کو منتقل ہوا۔