لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں ، وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں، کیپٹل ون ارینا کا اسٹیڈیم لاہور اور کراچی کا منظر پیش کر رہا تھا، عمران خان سے محبت کے اظہار کی مثال نہیں ملتی۔
واشنگٹن میں پاکستانیوں کے جوش وجذبے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں. کیپٹل ون ارینا کا سٹیڈیم لاہور اور کراچی کا منظر پیش کر رہا تھا. امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی. pic.twitter.com/v3XGeEE6Mt
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2019
شہبازگل کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے پاکستان ہاوس میں قیام کیا ، نئے پاکستان کا وزیراعظم اپنے ٹبرکو امریکانہیں لے کر گیا، عمران خان نےکمرشل پروازپر سفر کرکے مثال قائم کی۔
اوورسیز پاکستانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں. عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں پاکستان ہاوس میں قیام کیا ہے. نئے پاکستان کا وزیراعظم اپنے ٹبر کو امریکہ نہیں لے کر گیا.عمران خان نے کمرشل فلائیٹ پر سفر کرکے سب کے لیے مثال قائم کی ہیں. pic.twitter.com/uxQyd2oqyQ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2019
انھوں نے کہا ماضی کےحکمرانوں نےبیرونی دوروں پر عوام کاپیسہ بےدردی سےلٹایا، عمران خان نے دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت بحال کرانےکا وعدہ کیا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے برابری کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کچھ ہو جائے این آر او نہیں ملے گا، ایک طرف کپتان نے واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا ، دوسری طرف "جلسیاں جلسیاں” کھیلنےوالے دربدر ہیں، کرپٹ سیاستدانوں کو پیغام مل گیا، لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس کرنا ہو گی۔
وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا.
ایک طرف کپتان نے واشنگٹن میں تاریخ ساز جلسہ کیا دوسری طرف "جلسیاں جلسیاں” کھیلنے والے دربدر پھر رہے ہیں.
کرپٹ سیاستدانوں کو پیغام مل گیا, لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس کرنا ہو گی. pic.twitter.com/4l9zzXR8LX— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 22, 2019
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔