اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی پوری قیادت گرفتار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حریت رہنماؤں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ روایتی طو پر بھارت کے حامی افراد جیسے عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی بھی گرفتار ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے۔
Whole Indian Occupied Kashmir leadership is under arrest, apart from Hurriyat leaders people like Omar Abdullah and Mehbooba Mufti who traditionally favoured Indian mantra are under arrest, seems for Indian enterprise madness is new solution for Kashmir
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 5, 2019
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے کشمیری رہنماؤں کو نظر بند کرکے دفعہ 144 نافذ کردی، سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی بند کردیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144 نافز کرکے وادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔ دفعہ 144 کے تحت لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
سری نگر سمیت پوری وادی کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بھی کردیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 28 ہزار اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا ہے۔