اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے مریضوں کے علاج معالجے اور سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو فراہم سہولتوں کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔
PM Imran Khan spends the first half of his Eid day with those in hospitals and sick. Speaks to patients at PIMS and gets updates from doctors on various matters. Ehsaas is the word at the core of PM Imran Khan’s governance model. pic.twitter.com/3wuLrPxLBw
— PTI (@PTIofficial) August 12, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کی نماز بنی گالا میں قائم مسجد میں ادا کی، سیکیورٹی اسٹاف اور دیگر ملازمین نے بھی وزیراعظم کے ساتھ نماز ادا کی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قربانی کے جذبے کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا نام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے، قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعان کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی سے منتخب تمام ارکان اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔