اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جبر، ظلم، کرفیواور قید خانہ کشمیریوں کوغلام نہیں بنا سکتا، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا مودی نے پالیسی ترک نہ کی تو خطے کے امن کو خطرات ہوں گے، مودی سرکار نے ہندوتوا کی سوچ پر کار بند پالیسی اپنائی ہے، بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظرثانی کرے، مقبوضہ کشمیر متنازع ہے ، جس کا حل قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔
ہندتوا کی سوچ پر کاربند مودی سرکار نے بھارتی تسلط کی پالیسی نہ ترک کی تو خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، بھارت اپنے انتہا پسندانہ رویے پر نظر ثانی کرے ، کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 13, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عید قرباں پر بھی مسلمانوں کو مقدس تہوار منانے سے روکا گیا، سیکولراور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اورغم سانجھے ہیں، کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
قربانی کے روز مسلمانوں کو ان کے مقدس تہوار منانے سے روکنا ثابت کرتا ہے کہ سیکولر اور جمہوری بھارت مودی کے ہاتھوں قتل ہوچکا ہے۔کشمیریوں اور پاکستانیوں کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 13, 2019
معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا جبر، ظلم، کرفیو اور قید خانہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتا، عید کے دن کشمیریوں کو مذہبی رسومات سے روکا گیا، مذہبی رسومات سے روکنا ثابت ہے بھارت غاصبانہ قبضہ کررہا ہے۔