اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا مذہبی بنیادوں پر تشدد کا نشانہ بننے والوں کے پہلے عالمی دن کے موقع پر ہم دنیا کی توجہ لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں ، جنھیں تشدد اور بدسلوکی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ممکنہ قتل عام کوروکنے کے لیے بھی آگے آناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آج مذہب کی بنیادپرتشددکانشانہ بننے والوں کاپہلاعالمی دن ہے، آج کے دن ہم دنیا کی توجہ بھارت کے جبرواستبداد میں گھرے لاکھوں کشمیریوں کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں جنہیں توہین و تشدد کا سامنا ہے اور ان کے بنیادی حقوق اورآزادی سے محروم رکھا گیا ہے۔
Today, on the 1st International Day for Victims of Violence based on Religion or Belief, we call attention to the plight of millions of Kashmiris living under brutal Indian Occupation, abuse & violence, deprived of all fundamental rights & freedoms.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 22, 2019
عمران خان کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کوعیدالاضحی اورمذہبی رسومات کی ادائیگی سےمحروم رکھا، دنیامذہب اورعقیدے کی بنیاد پرتشددکا شکارافرادسےاظہاریکجہتی کررہی ہے، اسے مقبوضہ کشمیرمیں ممکنہ قتل عام کوروکنے کے لیےبھی آگے آناچاہیے۔
The Indian Occupation Forces have even denied them their right to observe their religious practices, including Eid ul Azha.
As the world shows solidarity for victims of violence based on religion & belief, it must also move to prevent an impending genocide of Kashmiris in IOK.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 22, 2019
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کرلی اب بھارت سے مذاکرات کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔بھارت نے مذاکرات کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری سمجھا۔
مزید پڑھیں : بھارت سے مذاکرات کی بہت کوشش کی،اب سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،عمران خان
عمران خان نے کہا تھا خدشہ ہے بھارت پاکستان پرحملے کے بہانے ڈھونڈے گا، حملہ ہواتوبھارت کوبھرپورجواب دینے پرمجبور ہوں گے، دوجوہری طاقتوں میں جنگ ہوئی تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔اس وقت جونازک صورتحال ہے وہ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرمیں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندوؤں کوآباد کرنےکی سازش کی جارہی ہے۔ اسی لاکھ سے زائد افراد کی زندگی داؤپر لگی ہوئی ہے، کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔