کراچی: نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل سے نکاح کرلیا، انہوں نے ڈھولکی جیسی رسومات کو فضول قرار دیتے ہوئے مہندی سے بھی انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ 25 اگست کو نیمل خاور سے نکاح کرنے جارہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کی تقریب نکاح کے بعد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنا شروع ہوگئیں جبکہ گزشتہ رات عزیز اور ساتھی فنکار اُن کے گھر پر بھی جمع ہوئے تھے۔
Mera pyara haji dost ! Dulha mian refused a dholki so just ended up calling few friends over for a BBQ pic.twitter.com/t3HnnJsFkM
— Ammara Hikmat (@AmmaraHikmat) August 24, 2019
فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میرے پیارے دوست، دلہے میاں نے ڈھولکی منانے سے صاف انکار کردیا، جس پر ہم نے چند دوستوں کو گھر بلایا اور باربی کیو کا انتظام کر کے خوشی منائی۔
عمارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں حمزہ علی عباسی اور گوہر رشید کے علاوہ ان کے چند قریبی دوست نظر آرہے ہیں۔
hamza i can’t-😂♥️ pic.twitter.com/95G8nBjwJ1
— sara. (@Sarahistic) August 25, 2019
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تقریبِ نکاح کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آگئیں، تقریب کو انتہائی سادگی سے منایا جارہا ہے جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔
Such decent couple 😭😍#Hamzawedsnaimal pic.twitter.com/p17wmfgzYc
— Fiza- #IStandWithKashmir- Team dulha- Haimal (@fiza_jaffri) August 25, 2019
Exckusive : Hamza Ali Abbasi with Naimal Khawar Khan at their Nikkah Ceremony today (25/8/19) at Monal Restaurant, Islamabad.#HamzaWedsNaimal pic.twitter.com/WbrEg6agOo
— HamzaAliAbbasiFP (@FanofHamza) August 25, 2019
یاد رہے کہ اب آفیشل آئی ڈی سے تصویر شیئر نہیں کی گئی، فین کلب یا تقریب میں شرکت کرنے والوں نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
Naimal looks genuinely happy which is what matters. ❤#HamzaWedsNaimal pic.twitter.com/8RH4dfRfM2
— ɴᴏᴏr (@nxpapillon) August 25, 2019