سڈنی: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر کا آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ میلبرن میں گھٹںے کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے۔
آپریشن کے بعد کمرے میں منتقل ہونے کے بعد شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب ہوا ہے، تھوڑی تکلیف محسوس کررہا ہوں، جلد صحت یاب ہوجاؤں گا۔
For all my fans, my knee operation has been successfully completed in Australia. I have just made a short video for all my loving and caring fans . Remember @shoaib100mph in your prayers. #ShoaibAkhtar #Pakistan pic.twitter.com/PtkbWZUYeM
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 28, 2019
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس بار انہیں مکمل طور پر چلنے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
اس سے قبل شعیب اختر کے بائیں پیر کے گھٹنے کا آپریشن ہوچکا ہے جس کے بعد آج ان کے دائیں گھٹنے کا آپریشن کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ ’شعیب بھائی اللہ آپ کو شفا دے۔‘
Allah Pak apko shifa den Shoaib bhai.
— Fawad Alam (@iamfawadalam25) August 29, 2019
سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔
Wish u @shoaib100mph a speedy recovery.Our prayers are always with u. https://t.co/fDsAan8NGp
— Misbah Ul Haq (@captainmisbahpk) August 29, 2019