اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے، بھارت کو ہرطرف سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرکی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا، یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) September 3, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب جنت نظیروادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیریوں کی آہوں اورسسکیوں نےعالمی ضمیرجھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) September 3, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ بھارت حق اورسچ کی آواز نہیں دبا سکتا، مقبوضہ کشمیرکے عوام کے قانونی حقوق کی آواز یورپی پارلیمنٹ میں سنی گئی۔
مقبوضہ کشمیرمیں 30ویں روز بھی کرفیو
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 30ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔