شہر کی مکمل صفائی تک کلین کراچی مہم جاری رہے گی: علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم کا کراچی کی صفائی سے پہلے رکنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کلین کراچی مہم سے متعلق میڈیا خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. علی زیدی نے کہا کہ بارش کے دوران نالوں کی صفائی کچھ دیر کے لئے روکی گئی.

وفاقی وزیر بحری امور  نے کہا کہ نالے صاف کر کے پانی کا بہاؤ بحال کیا گیا، گورنرسندھ کی درخواست پرمحرم جلوسوں کے راستے صاف کر رہے ہیں، کوشش ہےمحرم میں کچرےکی وجہ سےمشکلات نہ ہوں.

علی زیدی نے مزید کہا کہ فنڈنگ کی قلت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، کام جاری رہے گا.

مزید پڑھیں: کراچی کوٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے، علی زیدی

خیال رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کراچی میں علی زیدی کی جانب سےکلین کراچی مہم روک دی گئی ہے اور نالوں کی صفائی کا کام یکم ستمبرسے بند ہے.

البتہ وفاقی وزیر علی زیدی نے ان کی تردید کرتے ہوئے واضح‌ کیا ہے کہ یہ سلسلہ کراچی کی مکمل صفائی تک جاری رہے گا، فنڈز کی کمی کا تاثر غلط ہے.

وفاقی وزیرعلی زیدی نے بارشوں کی تباہ کاری کے بعد 4 اگست کوکلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا.