لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری اور صورت حال کی مثبت، یقینی وحقیقی تبدیلی تک حالات اور غیر سنجیدہ عناصر کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی پی ٹی آئی کی عوامی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں صنعت کاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کا فیصلہ دور رس اثرات کا حامل ہوگا۔
ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ حالات کی بہتری اور صورت حال کی مثبت، یقینی وحقیقی تبدیلی تک حالات اور غیر سنجیدہ عناصر کے ساتھ جنگ جاری رہے گی، کسی بھی محاذ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحرانوں سے نبر د آزما ہے۔
اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے، کرامت علی کھوکھر
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔