کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن گیند باز اکیلا دھننجیا پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کے باعث دھننجیا پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی، اُن کا اسٹائل گزشتہ ماہ رپورٹ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دس ماہ میں دوسری بار دھننجیا کا ایکشن رپورٹ ہوا، جس کے بعد انہیں ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی اور اُس کے نتیجے میں ایکشن غیر قانونی قرار پایا۔
ای ایس پی این کے مطابق دھننجیا کا باؤلنگ ایکشن گزشتہ سال دسمبر میں بھی رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا تھا تاہم ایکشن میں بہتری اور ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد انہیں پھر سے اجازت دے دی گئی تھی۔
Sri Lanka bowler Akila Dananjaya has been banned from bowling in international cricket for 12 months.
FULL STORY ⬇️ https://t.co/3sXzaJIDuq
— ICC (@ICC) September 19, 2019
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے تحت ایک دو سال کے دوران ایک ہی باؤلر کا ایکشن رپورٹ ہو تو اُس پر ایک سال باؤلنگ کی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ دھننجیا نے گزشتہ سال بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سے ڈیبیو کیا اور وہ اب تک 6 ٹیسٹ میچز میں 33 وکٹیں لے چکے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 52 اور ٹی ٹوئنٹی میں 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔