میرپورآزادکشمیر: معاون خصوصی برائے اطلاعات خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میرے بیان کو زلزلے سے جوڑ کر غلط اینگل دینے کی مذمت کرتی ہوں، وزیراعظم امریکامیں بیٹھےہیں مگر ہر لمحے کی رپورٹ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میرپورآزادکشمیر میں معاون خصوصی برائے اطلاعات خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیاسے گفتگو
کرتے ہوئے کہا وزیراعظم،عوام کی طرف سے قومی سانحہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتی ہوں ، وزیراعظم نے قومی سانحہ کے بعد فوری رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کے علاج، بروقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی گئی، وزیراعظم نے قومی سانحہ پر ہر گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعظم نے قومی سانحہ پر ہر گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے
معاون خصوصی نے کہا کل جب یہ سانحہ ہواتوسوشل میڈیا ورکشاپ میں گفتگو کررہی تھی ، تقریر کے دوران اس کیفیت پر بات کرنا مناسب نہیں تھا اور ہمارے سامنے حقائق، نقصانات نہیں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ الیکٹرانک میڈیانے بیان کو زلزلےسے جوڑ کر غلط رنگ دیا، مخصوص جماعت نے اپنے میڈیا سیل کےذریعے ٹاپ ٹرینڈ بنایا، میرے بیان کو زلزلے سے جوڑ کر غلط اینگل دینے کی مذمت کرتی ہوں۔
مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیا
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ قومی سانحہ اور المیہ ہےاسے ذاتیات سےہٹ کر دیکھنا چاہیے، میرے بیان کو زلزلے سے جوڑا گیا جس کی مذمت کرتی ہوں، مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بیان بازی ،کیچرا چھالنے کےبجائے مشکل وقت میں بھائیوں کی مدد کریں، این ڈی ایم اے اور آزاد کشمیر حکومت مل بیٹھ کر آگے کا لائحہ عمل بنائے گی، ہر مشکل وقت میں حکومت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
بیان بازی ،کیچرا چھالنے کےبجائے مشکل وقت میں بھائیوں کی مدد کریں
انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات کسی کے بس میں نہیں ،اس کامقابلہ یکجہتی سے کیا جاتا ہے، کل دوران تقریر زلزلے کی تباہ کاریوں کا علم نہیں تھا، ہم سب کو ملکرزلزلہ متاثرین کی زندگیوں کو آسان بنانا ہوگا، حکومت پاکستان ہر مشکل میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، قوم نے ماضی بھی قدرتی آفات کا مقابلہ کیا ،دنیا میں مثال قائم کی۔
قدرتی آفات کسی کے بس میں نہیں ،اس کامقابلہ یکجہتی سے کیا جاتا ہے
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرپورضلع میں زلزلے سے24افرادجاں بحق ہوئے، ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 500 زخمی لائے گئے ، 377 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
معاون خصوصی نے مزید کہا جب بھی کوئی آفت آئی قوم متحد ہوجاتی ہے ، متاثرہ اہلخانہ کو معاوضہ دینے کیلئے بیت المال کو ذمہ داری دی گئی ہے، زلزلے کے باعث زخمی ہونے والوں کیلئے میکنزم بنائیں گے ، متاثرین املاک ، مال مویشی کے نقصانات پر معاوضہ دیا جائے گا۔
متاثرہ اہلخانہ کو معاوضہ دینے کیلئے بیت المال کو ذمہ داری دی گئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ہمیشہ اپنی مددآپ کےتحت آگے آتے ہیں، وزیراعظم امریکا میں بیٹھے ہیں مگر ہر لمحے کی رپورٹ لے رہے ہیں۔