اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سفارت کاری سے کشمیریوں کی آوازدنیا تک پہنچا رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی، آزادی کاسورج کشمیری دیکھیں گے، .
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے ان ارائیول ویزا کی سہولت دی گئی، روڈ انفرا اسٹرکچراور ہوٹل انڈسٹری کوبہتر کیا جارہا ہے، ہمیں اپنی ثقافت کوسیاحت کےساتھ جوڑنا ہے.
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم مہمان نواز ہے، شناخت کو دنیا میں مارکیٹ کرنا ہے، ہمیں کلچرکو ٹور ازم کے ساتھ جوڑنا ہے.
مزید پڑھیں: عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، محمود خان
وزیراعظم کرتارپورراہداری کا نومبر میں افتتاح کرنے جا رہے ہیں، معاشی اورمعاشرتی ترقی بھی سیاحت کےساتھ جاری ہے، سیاحت کے فنکشنل ہونے سے 5 لاکھ نوکریاں مل سکتی ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں بڑی اسکرین نصب کی گئی ہے، جس پر وزیراعظم کی تقریر لائیو دکھائی جائے گی، مظفرآباد میں یو این میں وزیراعظم کی تقریراسکرین پر دکھائیں گے.