کراچی: پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے زور دیا ہے کہ ذہنی امراض بدنما داغ کی طرح نہیں ہوتے اس لیے ان پر بات کرنا کوئی شرم نہیں اور ہم سب کو مل کر ایسے مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ذہنی صحت (Mental Health) کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ذہنی اور دماغی امراض کو اجاگر اور ان کا سدباب کرنا ہے۔
پاکستانی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’دنیا بھر میں بہت سارے لوگ دماغی امراض کا شکار ہیں مگر وہ لاعلمی کی وجہ سے اس طرف توجہ نہیں دیتے اور خاموشی سے زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، اگر ایسے لوگوں سے بات چیت کی جائے تو مسئلے کو بہت آسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے‘‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم روز مرہ کی بات چیت اور ڈاکٹروں کی مدد سے ذہنی امراض پر قابو پاکر نہ صرف لوگوں کی زندگیاں تبدیل کرسکتے ہیں بلکہ کئی قیمتی جانوں کو بھی بچا سکتے ہیں‘‘۔
For more information about our Mental health programme please visit us at https://t.co/c22gLrmtfA or email us at :
[email protected]. Or please call the @SehatKahani helpline at 0300-0639362, or sign up at https://t.co/H5YNjZhUDr pic.twitter.com/gqdLXEVSdL
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) October 10, 2019
صنم سعید نے اپیل کی کہ ’’ذہنی تناؤ (ڈپریشن) جیسے مسائل کو برا سمجھنے کے بجائے اُن کے بارے میں کھل کر بات کریں کیونکہ یہ شرم کی بات نہیں اور ہم سب کبھی نہ کبھی ان حالات سے ضرور گزرتے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ برطانوی ایشیئن ٹرسٹ کی سفیر بھی ہیں، یہ سماجی تنظیم جنوبی ایشیا میں لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔