فیصل آباد: نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، دوسرے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
سری لنکا کے خلاف نہ چلنے والے آصف علی نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں فارم میں آگئے۔
سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے، جواب میں ناردرن نے آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
4️⃣4️⃣ Not out with bat
3️⃣ Catches in the fieldHometown hero, @AasifAli2018 is the Man of the Match.#SPvNOR #NationalT20Cup pic.twitter.com/WLuAHWSl9a
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 14, 2019
آصف علی نے 24 گیندوں پر تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھلی۔
عمر امین نے 50 رنز بنائے، ناردرن پنجاب کے سہیل تنویر نے تین اور محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ نے سینٹرل پنجاب کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔