اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑےکی آمد روشن، پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، امید ہے شاہی جوڑا خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی جوڑے کا دورہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی اجاگر کرے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہی جوڑےکی آمد روشن، پرعزم پاکستان کی آئینہ دار ہے، شاہی دورہ دنیا میں پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرے گا۔
برطانوی شاہی مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کا پاکستان آنا پرامن اور محفوظ پاکستان کی روشن دلیل ہے۔شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 14, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سیاحوں کے لیے پاکستان حسین، پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات، شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی پاکستان کو منفرد بناتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اور اس کےعوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شاہی جوڑا خوبصورت یادیں ساتھ لے کر جائے گا۔
پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین اور قدیم تہذیب کا مسکن ہے۔یہاں کےتاریخی مقامات اورشمالی علاقہ جات کی مسحورکن خوبصورتی سرزمین پاکستان کو منفردبناتی ہے۔پاکستان اور اس کے عوام شاہی مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔امیدہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 15, 2019
برطانوی شاہی جوڑے کا اسلام آباد کے ماڈل کالج فارگرلز کا دورہ
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے آج صبح ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا اور بچوں میں گھل مل گئے، برطانوی شاہی جوڑےکوپاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی شاہی جوڑا خصوصی طیارے کے ذریعے نورخان ایئربیس پر پہنچا جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنربھی ایئربیس پر موجود تھے۔