لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور توانائی دیکھ کر متاثر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے لگایا جانے والا باؤلرز کا دو روزہ تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، اس کیمپ میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 13 گیند بازوں نے شرکت کی۔
باؤلنگ کیمپ میں شاہین آفریدی، محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، موسیٰ خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
New generation of Pakistan’s Fast Bowling..Love the energy of these Teenagers..Time to move forward #Talent #Future pic.twitter.com/KZA0GCkdi7
— Waqar Younis (@waqyounis99) October 20, 2019
قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے چار فاسٹ باؤلرز کو پاکستان کی نئی جنریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان باولرز کی انرجی سے بہت متاثر ہوا، شاہین آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ اور موسی خان میں زبردست ٹیلنٹ موجود ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا
کیمپ میں بابر اعظم اور امام الحق نے بھی حصہ لیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اسپینر شاداب خان نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا۔