اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کامعاشی مرکز ہے اور سندھ کےعوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا اور روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج کراچی میں پی ٹی آئی اراکین، اتحادیوں سے ملاقات کریں گے اور کامرس کالج کادورہ کریں گے اور حب میں 1320میگاواٹ کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج کراچی گورنر ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے, اور حب بلوچستان میں1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 21, 2019
فردوس عاشق اعوان کا حکومت سندھ پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کامعاشی مرکز ہے، وزیراعظم کراچی کے دکھوں کا مداوا اور روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پر عزم ہیں، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں، وزیراعظم ایم کیوایم اورجی ڈی اے رہنماؤں کے ساتھ اصلاح کی راہ ہموار کریں گے۔
کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے۔وزیراعظم عمران خان کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں۔سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔وزیراعظم ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے قائدین سے مل کر اصلاح احوال کی راہ ہموار کریں گے ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 21, 2019
معاون خصوصی نے مزید کہا سندھ کی تاریخی اہمیت ہےاسےمستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
باب الاسلام سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 21, 2019
خیال رہے وزیراعظم عمران خان بلوچستان اور کراچی کے دورہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، حب میں نئے پاور اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ کراچی میں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اراکان اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے ساتھ بزنس کمیونٹی سے بھی ملیں گے جبکہ پی ایس گیارہ لاڑکانہ سے کامیاب معظم عباسی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔