اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے جڑےخوابوں کی تعبیر کا وقت آگیا ہے، بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے انشااللہ بلوچستان جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کراچی اور حب میں پاور اسٹیشن کے افتتاح کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک چین مشترکہ پاورپلانٹ کا افتتاح نہایت خوش آئندہے، سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں اور اب سی پیک سےجڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آگیا ہے۔
سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیرکا وقت آن پہنچا۔سی پیک منصوبوں پرعملدرآمدکی مخلصانہ کاوشیں رنگ لارہی ہیں۔پاکستان اورچین کےمشترکہ پاورپلانٹ کاافتتاح نہایت خوش آئندہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 22, 2019
معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان پاکستان کے 2 خوبصورت گلدستے ہیں، وزیر اعظم سندھ،بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئےکوشاں ہیں اور وزیراعظم عوام کےمعیارزندگی کوبلندکرنےکیلئےمخلصانہ کاوشیں کر رہےہیں جب کہ موجودہ حکومت نےشفافیت اوربدعنوانی کیخلاف عزم کررکھاہے۔
سندھ اور بلوچستان وفاق پاکستان کے دو خوبصورت گلدستے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان سندھ اور بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے اور وہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 22, 2019
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالا مال ہے انشااللہ بلوچستان جلد ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔
موجودہ حکومت کےشفافیت اوربدعنوانی کے خلاف عزم کے پیش نظر بیرونی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےمیں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 22, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے شہر حب میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تھا، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیاہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں میں 20 فیصد کوئلہ تھر سے لانے کی گزارش کرتا ہوں، یہ سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے جس کے افتتاح پر خوش ہوں۔