سڑک کھولنے کے آپریشن کے دوران فوجی اہلکار رو پڑا

Lebanese soldier’s crying

بیروت : کسروان کے مقام پر سڑک کھلتے ہی مظاہرین اور فوجی اہلکار شیر و شکر ہوگے اور مظاہرین نے رونے والے فوجی کو گلے سے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق حال میں لبنان میں حکومت کی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کے خلاف عوام سطح پر مظاہروں کا آغاز ہواتو شہریوں نے احتجاج کے دوران مختلف اشیاء کو آگ لگاکر سڑکیں بلاک کردی تاہم سیکیورٹی فورسز نے سڑکیں کھولنے کےلیے اور رکاوٹیں ہٹانے کےلیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس دوران ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی ہے جس میں ایک فوجی اہلکار کو سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کے دوران روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Lebanese soldier’s crying video after crowd chants anthem

Lebanese soldier’s crying video after crowd chants anthem during protest goes viral
https://bit.ly/31Mt7Li

Posted by Gulf Today on Wednesday, October 23, 2019

میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے لبنان کا قومی ترانہ گا کر فوجیوں کو سلامی پیش کی، اس موقع پر ایک اہلکار رو پڑا، ایک دوسرے شخص کو رونے والے سپاہی کو دلاسا دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق کسروان کےمقام پر سڑک کھلتے ہی مظاہرین اور فوجی اہلکار شیر وشکر ہوگئے،مظاہرین نے رونے والے ایک فوجی کو گلے لگا لیا۔

لوگوں کا کہنا ہےکہ فوج کے حسن سلوک سے وہ ان کی راہ میں پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔