اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ورلڈبینک کی ای اوڈی رینکنگ میں28درجےبہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس وعاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں نئے پاکستان کا روشن، ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔
پاکستان 136 سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے۔کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 25, 2019
فردوس اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں لائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی ای او ڈی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے، ای او ڈی رینکنگ میں پاکستان 135 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اور ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 25, 2019
ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکےاقدامات ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔
جن کے پاس بیماری بیچنےکےسوا کچھ نہیں وہ سیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں انسانیت کی قدر ہو شخصیات کی نہیں، وزیراعظم کا پہلے دن سے عدلیہ اور اداروں کو بااختیار بنانے کا عزم رہا ہے، وزیراعظم نے ملکی قوانین کے مطابق عمل کیا اورکریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئےخواتین کوباختیار بنانا ناگزیر ہے اور وزیراعظم عوامی مفاد کے راستے میں رکاوٹیں دور کررہےہیں۔
خیال ر ہے کہ پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔
یاد رہے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے20 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے حال میں 6اہم اصلاحات کیں، یہ اہم اصلاحات ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ضمن میں کی گئیں۔