نوازشریف کا علاج میڈیکل بورڈ کے لیے چیلنج ، پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار تک گرگئی

لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے اور تعداد25 ہزار تک گرگئی ، پلیٹ لیٹس کی کمی پر خون پتلا کرنے والی دوائیں بند کردی گئیں ہیں ، ڈاکٹر محمودایاز نے کہا کہ علاج مکمل ہونےتک نوازشریف سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کا علاج میڈیکل بورڈ کےلیےچیلنج بن گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹرائیڈز کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن اسٹرائیڈز دینے سے نوازشریف کا بلڈ پریشر اور شوگر بڑھ گئی ہے۔

دل اورگردوں پرتوجہ دیں توپلیٹ لیٹس گررہے ہیں، گردوں کے ٹیسٹ بھی خراب آئے ہیں، پلیٹ لیٹس کی کمی پر دل کی دوائیں روک دی گئیں ، 25ہزارپلیٹ لیٹس پردل کی دوانہیں دے سکتے، نوازشریف کوآئی وی آئی جی انجیکشن کے ساتھ اسٹرائیڈزبھی دیےگئے، پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹرائیڈز کا استعمال کیا جارہا تھا۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے تک نواز شریف سروسز اسپتال میں ہی رہیں گے، انھوں نے کہیں اور جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

مزید پڑھیں  : نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی

دوسری جانب نوازشریف کےرینل فنکشنل ٹیسٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رینل فنکشنل ٹیسٹ میں بلڈیوریا، کریٹینین معمول سے زیادہ آیا، نارمل50 سے کم ہونی چاہئے لیکن نواز شریف کی بلڈیوریا 63 ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کا سریم کریٹینین بھی معمول سے زیادہ ہے، نارمل 1.3 سے کم ہونا چاہیےجبکہ نوازشریف کا 1.4 ہے، اسٹریرائیڈ انجکشن سولومیڈ رول دینےسےگردے متاثرہونےلگے، اسٹریرائیڈانجکشن سولومیڈرول پلیٹ لیٹس بڑھانےکیلئےتھے۔

نوازشریف کابلڈپریشراورشوگربھی نارمل نہیں، ان کو کئی سال سےگردوں میں درداورپتھریوں کابھی سامناہے، نوازشریف کے آئی وی آئی جی کے 80 ٹیکوں کی تھراپی بھی مکمل ہو جائے گی۔

گذشتہ روز میڈیکل بورڈذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزارتک پہنچ گئی اور ان کے دل کی حالت پہلے سے بہتر ہے، دل کی دوائی لوپرین کل سےہی شروع کرادی گئی ہے اور آہستہ آہستہ امراض قلب کی باقی دوائیں بھی پھرشروع کرارہے ہیں۔