اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے مد نظر زائد گنجائش والی نشستیں مختص کردیں، مسافر پیسے دے کر مخصوص نشست حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے طیاروں میں جگہ کی کمی اور نشستوں کی تنگی سے ہونے والی مسافروں کی پریشانی کا حل تلاش کرلیا ہے، انتظامیہ نے سفری سہولیات میں بہتری لاتے ہوئے آرام دہ سفرکی خاطر نیا اقدام کیا ہے.
دوران پرواز مسافر اب زائد گنجائش والی نشست حاصل کر سکیں گے، اس سہولت کےلیے مسافروں کو اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی بہتری کےلیے اہم اقدام
اضافی رقم دوران پروازفضائی میزبان وصول کریں گے اور فیس ادائیگی کےعوض مسافر کو زائد گنجائش والی سیٹ الاٹ کردی جائے گی۔
زائد گنجائش والی نشستوں پراطلاع نامے آویزاں کردیے گئے ہیں، اندرون ملک2 ہزاراور گلف سیکٹرزپر3ہزارروپےفی نشست ادائیگی کرناہوگی۔یہ نشستیں بورڈنگ مکمل ہونےکےبعددستیابی کی صورت میں حاصل کی جا سکیں گی۔
اس اقدام کا مقصد جہاں مسافروں کے لیے اضافہ جگہ کی سہولت مہیا کرنا ہے وہیں خسارے میں ڈوبی قومی ایئر لائن کو ریونیو اکٹھا کرکے مالی مسائل سے نکالنے میں معاونت کرنا بھی ہے.