اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے، جیل بھیجنا یا وہاں سے کسی بھی شخص کو نکالنا عدالتوں کا کام ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان میں ادارے آزاد اور شفاف ہیں،قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کوقیدوبندکی صعوبتیں بغیروجہ کےنہیں جھیلناپڑتیں، زرداری کو 12 برس تک جیل میں رکھنے والے آج ایک ہی گھاٹ سے پانی پی رہےہیں۔
قمر زمان قائرہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی کو جیل بھیجنا اور جیل سے نکالنا عدالتوں کا کام ہے، قانون اورآئین کےمطابق آپ عدالتوں سےرجوع کریں۔
مزید پڑھیں: حکومت سے آصف زرداری کو بھی طبی بنیاد پر رہا کرنے کا مطالبہ
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنےمؤقف سےعدالت کوآگاہ کرے گی، کسی بھی ملزم کے علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور شفاف ہیں، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی قائم ہے۔کسی کو بھی قیدو بند کی صعوبتیں بغیر وجہ کے نہیں جھیلنا پڑتی۔زرداری صاحب کو بارہ برس تک جیل میں رکھنے والے آج ایک ہی گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 30, 2019
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری شدید علیل ہیں پھر بھی انہیں عدالتی تحویل میں رکھا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آصف زرداری کو رہا کیا جائے،کیا سابق صدر ملک چھوڑ کر جارہےہیں جو انہیں گرفتارکیاگیا۔