کراچی : اورنگی ٹاؤن پولیس نے طالبہ بچی کی سرزنش کرنے پر خاتون ٹیچر کو گرفتار کرکے اسلحہ کے زور پر قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کرلیا، ساتھی اساتذہ نے لیاقت آباد تھانے کے باہر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خاتون ٹیچر کی جانب سے بچے پر مبینہ تشدد کے معاملہ پر پولیس نے خاتون ٹیچر گرفتار کرکے اورنگی اقبال مارکیٹ سے لیاقت آباد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں بچے نے ٹیچر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی خاتون ٹیچر کے ساتھی اساتذہ نے پولیس اسٹیشن لیاقت آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ بچی کو اسٹیک سے مارا تھا، اہل خانہ نے بچی کو نوچنے کا غلط الزام لگایا ہے۔
بعد ازاں اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ پولیس نے انوکھی مثال قائم کردی، پیٹی بند بھائی کی ایما پرخاتون ٹیچر کیخلاف اسلحہ کے زور پر قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کرلیا، یہی نہیں خاتون ٹیچر کیخلاف مقدمے میں روڈ بلاک کرنے کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔
مقدمے میں ٹیچر کے خلاف طالبہ پر تشدد کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، مذکورہ واقعہ12 اکتوبرکو پیش آیا جبکہ مقدمہ28اکتوبر کو اقبال مارکیٹ تھانے میں درج ہوا۔