امریکی اداکارہ کے شوہر پر سنگین الزامات

نیویارک: امریکی اداکارہ اور مصنّفہ وینڈی ولیمز نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات عائد کردیے جس پر گلوکارہ نکی مناج نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا کہ اُن کے دیگر خواتین کے ساتھ گہرے مراسم تھے۔ یاد رہے کہ وینڈی ولیمز کے 41 سالہ شوہر کینتھ پیٹی پر 2006 میں 16 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہوا تھا جس کے بعد انہیں 18 سے 54 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔دوسرے واقعے میں امریکی عدالت میں کینتھ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بعد انہیں 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

نکی مناج نے یکم نومبر کو ایک ریڈیو شو میں اداکارہ کی جانب سے کیے جانے والے انکشافات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر بیان کردہ واقعات سچ ہیں تو وینڈی اتنے عرصے تک خاموش کیوں رہیں۔

امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’وینڈی نے اتنے عرصے بعد اپنے شوہر پر الزامات عائد کر کے اُن کی دل آزاری کی، میری دعا ہے کہ وہ آئندہ تمام حقائق کو بروقت بیان کرنے کی ہمت رکھیں‘‘۔

نکی مناج کا کہنا تھا کہ وینڈی نے اپنے نئے شوہر کے ساتھ ٹی وی پر بیٹھ کر کینتھ کو ہر بات کا مورودِ الزام ٹھہرایا، یہ بات ہم سب کے لیے ناقابلِ یقین ہے کیونکہ وہ اتنے عرصے تک بالکل خاموش رہیں اور اگر واقعی ایسا تھا تو انہیں تمام رازوں سے پہلے ہی پردہ فاش کردیناچاہیے تھا۔

امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’جب ایک خاتون کا رجحان جادو کی طرف ہوجائے تو اُس کے دل میں گھر میں محبت ختم ہوجاتی ہے، میں دعا گو ہوں کہ ولیمز اپنے نئے گھر پر مکمل دھیان دے‘‘۔