کراچی: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور قریبی دوست کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ماہرہ خان خان نے اپنی قریبی دوست کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لمبی کہانی تحریر کی اور لڑکی کے بارے میں بیان کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’’میں آپ سب کو آج ایک ایسی لڑکی کی کہانی بتانا چاہتی ہوں جس سے میری ملاقات کئی سالوں پہلے کالج میں ہوئی، اس لڑکی کا دل دنیا میں سب سے بڑا ہے‘‘۔
’’مجھے یاد رہے کہ میں نارو (دوست) سے پہلی ملاقات کالج میں ہوئی، یہ میرے ساتھ اُس وقت بھی کھڑی تھی جب کسی نے ساتھ نہیں دیا، میں اسے اپنے خوابوں کے بارے میں بتاتی تو وہ صبر کے ساتھ ساری باتیں سنتی تھی، جب نارو کے والد دنیا سے چلے گئے تو یہ اپنی ماں کے سامنے کبھی نہیں روئی بلکہ میرے ساتھ کالج میں روتی تھی‘‘۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ ’’نارو نے 23 سال کی عمر میں اپنے والد کی چھوٹی سی کمپنی کو سنبھالا اور اُس کو چلانے کے لیے رات دن ایک کیے مگر جب بھی مجھے ضرورت پڑی تو وہ حاضر ہوتی تھی‘‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’’آج میں نے اپنی دوست کی کامیابی اور تمام خواب پورے ہوتے دیکھے، نارو پاکستان آٹو موٹو انڈسٹری کی واحد خاتون سی ای او ہیں، جو آج اسٹیج پر موجود ہوتی ہیں‘‘۔
ماہرہ نے مزید لکھا کہا ’’مجھے یقین ہے کہ تمھیں کامیابی میری دعاؤں کی وجہ سے ملی کیونکہ میں نے بہت دعائیں کیں، میری نارو میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور مجھے تم پر فخر ہے‘‘۔