وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے: فیصل جاوید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جا سکتے، بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔

سینیٹر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزرا عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔ منزل قریب ہے اور حسین ہے۔