ملیبرن: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملیبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹم پین کی وکٹ نے ڈی آر ایس سسٹم پر سوال اٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق کیوی اور کینگروز کے درمیان کھیلے جانے والے ملیبرن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی کپتان ٹم پین 79 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جو ڈی آر ایس سسٹم کے تحت آؤٹ قرار دیا گیا لیکن آسٹریلوی کپتان نے ڈی آر ایس سسٹم پر سوال اٹھادیا۔
ٹم پین کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ گیند جس لینتھ پر پچ ہوئی اور بولرز آراؤنڈ کا وکٹ بولنگ کررہا تھا تو گیند کا وکٹ کی لائن میں آنا میرے لیے حیران کن تھا۔
دوسری جانب کچھ کمنٹیٹر نے ویگنر کی بال پر یہ یقین کرنا مشک لہے کہ گیند اتنی تیزی سے کاٹ کھا کر وکٹ کی لائن سے ٹکرا جاتی ہے اور مڈل اسٹمپڈ ہٹ کرتی ہے۔
What a fantastic review by New Zealand! Tim Paine's wait for a Test century goes on… #SpecsaversCricket @SpecsaversAU | #AUSvNZ pic.twitter.com/RAj0OKFe6t
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 27, 2019
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب امپائر نے پین کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر امپائر نے راس ٹیلر کو آؤٹ دے دیا تھا لیکن ریویو کے موقع پر ٹریکنگ ٹیکنالوجی میں گیند وکٹ سے اوپر کی جانب جارہی تھی۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹریوس ہیڈ کی سنچری کی بدولت کینگروز نے پہلی اننگز میں 467 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے۔
بولنگ کی طرح بیٹنگ میں بھی کیوی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی، ٹام بلینڈل اور کین ولیم سن جلد پویلین لوٹ گئے، دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں پر 44 رنز بنالیے ہیں۔