وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح اور نمل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج2 بجے میانوالی پہنچیں گے، عمران خان میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کاافتتاح کریں گے ، اس موقع پر آئی جی پولیس وزیراعظم کو اسٹیشنز کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نمل انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کریں گے اور ڈونرزسے ملاقات کریں گے۔

گذشتہ روز فیصل آباد میں وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں خصوصی اقتصادی زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم نےفیصل آبادمیں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا گورنر،وزیراعلیٰ پنجاب ، وزرا ،ایم پی ایز کو خوش آمدید کہتاہوں، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ہمارے وژن اور مستقبل کی جانب بڑا قدم ہے ، چاہتاہوں پاکستان وہ ریاست بنے جس کی ترجیح کمزور طبقے کو اوپرلانا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی صنعتی ترقی سے مشروط ہے ، سیاحت سے پاکستان بہت آمدنی کما سکتا ہے ، چین پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہا ہے ، چین ترقی میں 10سال میں سب کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ میاں اسلم نے دل سے تقریر کی ان کا محکمہ زبردست کام کررہاہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کو داد دیتاہوں ، امید کرتاہوں چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان گورننس سسٹم کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔