کوئٹہ : ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں تلاشی کے دوران قیدیوں کی بیرکوں سے بڑی تعداد میں ممنوع اشیا برآمد ہوئی ہیں جن میں ٹی وی، موبائل فون، ہیروئن، شیشہ،اور چرس شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے سرچ اپریشن مکمل کرلیا، اس حوالے سے آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں کے بیرکس کی مکمل تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں ممنوع اشیا برآمد ہوئی ہیں، جن میں پچیس ٹی وی، تیس سو موبائل فون، ہیروئن، شیشہ،چرس اور دیگر منشیات بھی شامل ہے۔
آئی جی جیل نے مزید بتایا کہ آپریشن میں دو ٹرک اور دیگرممنوعہ سامان بھی برآمد ہوا ہے، قیدیوں نے جیل کو فائیواسٹار ہوٹل بنایا ہوا تھا، یہ آپریشن چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی ہدایت پرکیا گیا تھا۔