نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی کی ہربھجن سنگھ کے انداز سے باؤلنگ کرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اندور کے ہولکار کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جا رہا ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم میں آکر پریکٹس کی۔
ہربجھن سنگھ جیسے ہی اسٹیڈیم پہنچے تو ویرات کوہلی نے گیند لے کر اُن کے ایکشن سے باؤلنگ کروانے کی کوشش کی، اس موقع پر گراؤنڈ میں بیٹھے شرکاء کوہلی کی شرارتوں سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔
#ViratKohli imitating Harbhajan Singh’s bowling action#INDvsSL pic.twitter.com/5QSkRYwlaG
— aratrick mondal (@crlmaratrick) January 7, 2020
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہربجھن سنگھ آج کے میچ میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جب انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا تو وہ سب سے ملاقات کے لیے قریب آگئے۔
یہ بھی دیکھیں: ننھے ویرات کوہلی نے دھوم مچادی، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی شرارتوں کا کلپ وائرل ہوئے جسے شائقین کرکٹ نے بہت پسند کیا۔
#INDvSL@imVkohli was seen intimidating @harbhajan_singh ‘s Bowling Action 😂💙 #INDvSL pic.twitter.com/0QczLVfuGh
— Trollkingkohlihaters💥 (@KohlifiedArmy) January 7, 2020